ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں منشیات فروشی ۔ کمٹہ میں ہوئی ملزم کی گرفتاری

گوا میں منشیات فروشی ۔ کمٹہ میں ہوئی ملزم کی گرفتاری

Tue, 07 Sep 2021 17:49:59    S.O. News Service

کمٹہ،7؍ستمبر (ایس او نیوز) گوا میں منشیات فروشی کے جرم میں مطلوب رجت نائیک نامی ملزم کو گوا پولیس نے کمٹہ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 6 مہینے قبل گوا میں منشیات فروشی سے متعلق ایک کیس درج ہوا تھا ۔ اس میں ملوث کچھ ملزمین کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس میں کمٹہ شہر میں ہیروٹّا کے رہنے والے رجت نائیک کا نام بھی سامنے آیا تھا ۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا تو وہ فرار ہوگیا ۔ پھر گوا پولیس نے اس کے موبائل سگنلس کو ٹریک کرتے ہوئے پتہ چلا لیا کہ وہ کمٹہ پہنچ گیا ہے ۔ 
    
اس کے بعد گوا پولیس کی  ٹیم کمٹہ پہنچ کر مقامی پولیس کے تعاون سے رجت کی گرفتاری کے لئے مہم چلائی ۔ جب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ رات کے وقت کمٹہ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے تو دھاوا بول کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات کے لئے گوا لے جایا گیا۔


Share: